حج آپریشن: کوئٹہ سے 2 پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئیں

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے 10 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے، آج بھی کوئٹہ سے 2 حج پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عازمین حج کو روانہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ تمام عازمین کو سعودی عرب روانگی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عازمین حج اپنی دعاؤں میں پاکستان اور بلوچستان کو شامل رکھیں۔

انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کو دعاؤں کا حصہ بنائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عازمین کو کو ہار پہنائے اور سفر حج کے لیے روانہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp