پنجاب میں 7 لاکھ طلبہ کے لیے نظرکی عینکیں اور آلہ سماعت کی منظوری

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب میں لاکھوں طلبہ کو عینکیں اور آلہ سماعت فراہم کرے گی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  پنجاب بھر کے 7 لاکھ طلبہ کو عینکیں اور آلہ سماعت (ہیرنگ ایڈ) فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے حکومت پنجاب کے زیر نگرانی پہلے مرحلے میں ایک نجی ادارے کے تحت سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے نظر اور سماعت کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے، اسکریننگ کے اس عمل کے بعد ہی طلبہ میں عینکیں اور آلہ سماعت تقسیم کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر میں مبتلا خصوصی بچوں کے لیے اسکول کے قیام کا عزم بھی رکھتی ہے۔

آٹزم کیا ہے؟

واضح رہے کہ آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر یا اے ایس ڈی ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے کبھی یہ کم اور کبھی بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp