لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلبا میں الیکٹرک بائیکس کی فوری تقسیم سے کیوں روکا؟

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کی جانب سے طالب علموں میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی روکنے کی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے اور لڑکیوں کے اسکول کے باہر بھی جائیں گے۔

معزز جج نے ریمارکس دیے طالب علموں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے، حکومت الیکٹرک بائیکس کی بجائے کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔

عدالت نے الیکڑک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی اور پنجاب حکومت کو پیر تک طالب علموں میں الیکٹرک بائیکس تقسیم نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جارہی ہیں، اس حوالے سے عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp