پنجاب: طلبہ کو بِلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس فراہمی کی بیلٹنگ مکمل

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ آفس لاہور میں چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کو بلا سود اور آسان اقساط پر ای بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی ای بیلٹنگ کی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بٹن دبا کر طلبا وطالبات کے لیے 4 مختلف کیٹیگری کی ای بیلٹنگ کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خواتین کی امپاور منٹ کے لیے نہایت احسن اقدامات کررہی ہیں۔ وزیراعلی کی ہدایت پر ورکنگ ویمن اور سپیشل افراد کے لیے شاندار اسکیمیں لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس انفراسٹرکچر کی تبدیلی نہیں بلکہ کلچر کی تبدیلی ہے، ان شا اللہ جلد دوسرے فیز کا آغاز کریں گے، دوسرے فیز میں ای بائیکس کی تعداد زیادہ رکھیں گے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کو بلا سود آسان اقساط پر بائیکس دینے کے پراجیکٹ پر بریفنگ میں بتایا کہ شفاف ای بیلٹنگ کے ذریعے ایک ہزار ای الیکٹرک بائیکس اور 19 ہزار پیٹرول بائیکس دی جا رہی ہیں، الیکٹرک بائیک لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کے طلبا و طالبات کو دی جائیں گی۔

تمام اضلاع کے طلبہ نے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔ ایک لاکھ 90 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی 72 ہزار 640 طلبہ نے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔ اس موقع پر مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔

طالب علموں کو ای بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 10 مئی کو اسموگ کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیے تھے کہ طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے اور لڑکیوں کے اسکول کے باہر بھی جائیں گے۔ طالب علموں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے، حکومت الیکٹرک بائیکس کے بجائے کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔

عدالت نے الیکڑک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کر دی تھی اور پنجاب حکومت کو پیر تک طالب علموں میں الیکٹرک بائیکس تقسیم نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ