سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا وانڈہ ظریف والا تا شیخ بدین پہاڑی سلسلوں میں مشترکہ آپریشن، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کے زخمی دہشتگردوں کی گرفتار کرلیے گئے۔
[
مزید پڑھیں
لکی مروت پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 روز قبل لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سلسلے وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
یہ آپریشن 36 گھنٹوں تک جاری رہا ،آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی دہشتگردوں کو گرفتار کر کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے ہلاک دہشت گرد، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے ۔ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیمTTP سے ہے، جنکی شناخت کی جاری ہے۔