سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔

بحیثیت فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد اعزاز رکھنے جیمز اینڈرسن رواں سیزن کے اختتام پر کرکٹ کر خیرباد کہہ دیں گے۔

برطانوی اخبار کے مطابق جیمز اینڈرسن نے سبکدوشی کا فیصلہ  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے اس مشورے کے بعد لیا ہے، جس میں ہیڈ کوچ نے انہیں کہا تھا کہ ’انگلش ٹیم کی نظریں اب مستقبل پر ہیں اور اس سیزن میں وہ اپنی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں‘۔

برینڈن میک کولم کے مشورے کے بعد ہی جیمز اینڈرسن کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

اینڈرسن کے کیریئر کا آخری میچ

واضح رہے کہ انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 10 جولائی کو  لارڈز میں شیڈولڈ ہے، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

اب سے 21 سال قبل سنہ 2003 میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے جیمز اینڈرسن نے اپنے کیئریر کے دوران 187 ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹیں حاصل کیں۔

جیمز اینڈرسن کا اعزاز

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے جبکہ واحد فاسٹ بولر ہیں۔ انہوں جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ وہ انگلش فاسٹ باؤلر  کل 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے دوران 18 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp