ادارے بند گلی میں جاچکے، بات چیت ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے، عارف علوی

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، میں اس کے لیے کوشش کرتا رہوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی، وہ اچھے موڈ میں ہیں اور صحت بھی ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی کو عوام نے الیکشن میں بھرپور مینڈیٹ دیا اس کے باوجود وہ قید میں ہیں، موجودہ پارلیمنٹ فارم 47 والی ہے، اگر یہی چلتی رہی تو حالات ٹھیک نہیں ہوسکیں گے۔

عارف علوی نے کہاکہ میڈیا کی وجہ سے پتا چل رہا ہے کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے، غزہ میں ہونے والے مظالم سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئے مگر پاکستان میں سوشل میڈیا کو بھی بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے اس وقت سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سعودی عرب سے آنے والے وفد کا ملک کو فائدہ ہوگا۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ میں نے فوج کا ہمیشہ دفاع کیا مگر ہمارے تمام ادارے ایک بند گلی میں چلے گئے ہیں، 6 ججوں نے جو خط لکھا ہے اس کا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نے ہر کسی کے گھر میں جاکر توڑ پھوڑ کی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر عارف علوی نے جمعرات 9 مئی کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا تھا کہ عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر ڈیل نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟