یہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیں، وزیراعظم پاکستان کا آزادکشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر میں احتجاج کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن اس کے نام پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اس صورتحال میں بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ریاست بھر سے قافلے مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

گزشتہ روز میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں مظاہرین کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر شہید ہوگیا تھا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات میں سستی بجلی، سبسڈائز آٹا اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کے مطالبات سرفہرست ہیں۔

اس ساری صورتحال میں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی اسٹیک ہولڈرز کو آج ایوان صدر میں طلب کیا ہے جہاں پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان