آزادکشمیر: حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام، وزیراعظم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت آزادکشمیر کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست کے مختلف حصوں میں موجود احتجاجی قافلوں کی مظفرآباد کی جانب پیشقدمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جبکہ ریاست کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم پاکستان نے پیر 13 مئی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی رہنماؤں اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکراتی عمل جاری تھا جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار عمر نذیر کشمیری نے کہا ہے کہ حکومت ایک مطالبہ بھی ماننے کے لیے تیار نہیں اور ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ اس لیے ہم مارچ کو آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

مظفرآباد میں کل تعلیمی ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے

اِدھر کشیدہ حالات کے پیش نظر حکومت نے ضلع مظفرآباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ ضلعی دفاتر بھی بند کریں گے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایکشن کمیٹی سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آزادکشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ 10 مئی سے جاری ہے اور ریاست بھر سے قافلے مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

گزشتہ روز میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں مظاہرین کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر شہید ہوگیا تھا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات میں سستی بجلی، سبسڈائز آٹا اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کے مطالبات سرفہرست ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا آزادکشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اِدھر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت سے پیپلزپارٹی کے ممبران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ملاقات کی ہے اور اس دوران آزادکشمیر میں احتجاج کے باعث پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال پر پیر 13 مئی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعظم کو ریاست کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

شہباز شریف نے آج بھی اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن اس کے نام پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اس صورتحال میں بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم