ایبٹ آباد فائرنگ واقعہ ، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ روز تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

مقتول تحصیل چیئرمین ، جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، کی نمازجنازہ آج دن گیارہ بجے ادا کر دی گئی۔

دوسری طرف 11  افراد کے قتل کے اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ حویلیاں میں درج کرلیا۔ مقدمہ میں 302، 148 ، 427 ،اور 109 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایبٹ آباد : پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین عاطف خان سمیت 8 افراد قتل

ایف آئی آر میں پی ٹی آئی ہی سے تعلق رکھنے والے ، تحصیل چیئرمین کے سابق اسلم زر خان سمیت دس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

واقعہ میں ہلاک ہونے والے بعض افراد کی نعشیں شناخت کے قابل نہیں ہیں ۔ ناقابل شناخت سات نعشوں کے نمونے ڈی این اے کیلئے  لاہور بھیج دئیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے