سندھ پولیس نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ کچھ سیاسی رہنماؤں کو چائے پیش کر رہے ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے افسر کے اقدام کو ’بہت غلط‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے تحریری وضاحت طلب کی جائے گی۔ اگرچہ ایس ایس پی سندھ کا یہ انفرادی عمل ہے لیکن پھر بھی انہیں جواب دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیو میں سینئر پولیس اہلکار کو سیاسی رہنماؤں کو چائے پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایک تقریب میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں سندھ کے وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی کو بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سیاسی تقریب کہاں ہو رہی تھی۔
سندھ میں بڑے عہدوں پر فائیز افسران زرداری کمپنی کے غلام ہوا کرتے ہیں وردی میں ملبوس صاحب ایس ایس پی میرپور خاص چوھدری اسد صاحب ہیں جو مہمانوں کو چائے پیش کر رہے ہیں pic.twitter.com/kcAhZq6dSm
— واحد مراد (@WahidMurad1122) May 8, 2024
یاد رہے کہ چند روز قبل ایس ایس پی میرپور خاص اسد چوہدری کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیپلز پارٹی کی ایک تقریب میں مہمانوں کو چائے پیش کرتے نظر آرہے تھے۔