سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اب وہاں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔
سعودی عرب کے رکن رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مملکت میں بدھ کے روز 30 شعبان ہوگی ۔
رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کا ایک ساتھ آغاز ہونے کا امکان ہے کیوں کہ محکمہ موسمیات نے 22 مارچ کی شام کو چاند نظر آنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔