شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں لانے والی خوبرو اداکارہ کون تھی؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کنگ خان کے بارے میں اکثر چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ ان کو فلم نگری میں کون لے کر آیا ہے۔ اب اس حوالے سے معروف اداکارہ نے ایک بڑا انکشاف کر دیا۔

ایک بھارتی ٹی وی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان جن کا مقابلہ امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے ان کو بالی ووڈ میں پہلا موقع آپ نے دیا۔ اس سوال پر ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ جی میں فلم دل آشنا بنانے میں لگی تھی جس کے لیے میں ہیرو کی تلاش میں تھی۔ شاہ رخ خان کو ڈراما سیریل فوجی میں دیکھا، ایک بھولا بھالا، پیارا سا خوبصورت نوجوان۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر کہا کہ مجھے فلم کے لیے یہ لڑکا چاہیے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی آئے۔

ہیما مالنی نے کہا میں نے ان کو نمبر دیا اور کہا کہ اب آپ مجھے کال کریں جس کے بعد وہ ملنے آئے، ان کو کہانی سنائی اور وہ انہیں پسند بھی آگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں