پنجاب میں ’چیف منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام‘ کا آغاز، کتنی طالبات شامل ہوئیں؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کبھی بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں دیے، ہم نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں تاکہ ان کو باعزت روزگار مل سکے۔

لاہور میں ’چیف منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام‘ کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اسکلز ڈویلپمنٹ میں بہت بڑی تعداد بچیوں کی آئی ہے، ایک ہزار بچے منتخب ہوئے ہیں جن میں 400 لڑکیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افسوس ہم کئی دہائیوں سے گھسے پٹے سسٹم پر چل رہے ہیں، مارکیٹ کے مطابق کورسز ہوں گے تو نوکریاں بھی ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم نے طلبا و طالبات کو بائیکس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور جلد اس پر عملدرآمد ہو جائے۔

مریم نواز نے تقریب کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جج پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کہ حکومت نے الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا تو ایک جج صاحب کہہ رہے تھے کہ اب لڑکے یہ لے کر بچیوں کے کالج کے باہر جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ فورسز پر حملہ کردیں، 9 مئی کو جب میں جناح ہاؤس گئی تو دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی