وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنز ایک آئینی عہدہ ہے جو وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتا ہے، وہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتی ہیں۔
جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلیم حیدرخان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پربات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اور شہریوں کے معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ’ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتی ہوں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی، گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ ہے۔‘
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جاتی امرا میں ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب گورنر پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال
پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اورشہریوں کا معیار زندگی بہتر… pic.twitter.com/W9JmfcLktf— PMLN Digital (@PMLNDigital) May 16, 2024
مریم نواز نے کہا کہ صوبے بھر میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے، محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کے لیے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔
گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا، سلیم حیدر خان
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے حکومت کو گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔