نئے ہتک عزت قانون 2024 میں کیا ہے، کب نافذالعمل ہوگا؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے میں جھوٹی، من گھڑت اور غیر حقیقی خبروں کے تدارک کے لیے ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قانون کا اطلاق پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی ان جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہوگا جس سے کسی فرد یا ادارے کا تشخص خراب ہو۔

علاوہ ازیں قانون کا اطلاق ان جھوٹی خبروں کے تدارک کے لیے کیا جائے گا جو کسی شخص کی پرائیویسی اور پبلک پوزیشن کو خراب کرنے کے لیے پھیلائی جائیں گئیں۔

ہتک عزت آرڈینس 2002 اس قانون کے اطلاق کے بعد اس سے تبدیل ہو جائے گا۔

ہتک عزت بل 2024 پنجاب اسمبلی کی  متعلقہ کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا ہے جو اپنی سفارشات آئندہ 2 روز میں پیش کرے گی۔

کمیٹی کی سفارشات کے بعد بل صوبائی اسمبلی میں منظوی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کا اطلاق صوبے میں فی الفور کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp