بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑ کر الگ ادارہ قائم کرنے کا اعلان

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

محترمہ گیٹس نے مائیکروسافٹ کے بانی اور سابقہ شوہر بل گیٹس کے ساتھ 2000ء  میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پرائیویٹ باڈی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا۔ 2021 میں شادی کے 27 سال بعد، جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا، لیکن اپنے مشترکہ فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔

شادی سے علیحدگی اور تقسیم کے وقت سابق جوڑے نے کہا کہ وہ تنظیم کے شریک چیئر اور ٹرسٹی رہیں گے، اس وقت فاؤنڈیشن کے ڈھانچے میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں تھی۔

گیٹس فاؤنڈیشن کا شمار صحت عامہ کے سب سے طاقتور گروپوں میں ہوتا ہے، جس کے پاس دسمبر تک 75ارب ڈالر سے زیادہ کی انڈوومنٹ ہے۔ یہ ہر سال ان اقدامات پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں جن کا مقصد متعدی بیماریوں کے خاتمے، غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، جوڑے نے 1994 سے 2018 تک اپنی دولت میں سے 36ارب ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔

میلنڈا فرنچ نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گیٹس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت اب ان کے پاس خواتین اور خاندانوں کے لیے اپنے خیراتی کام کے لیے 12.5 بلین ڈالر اضافی ہوں گے۔

2015 میں، محترمہ گیٹس نے سرمایہ کاری کمپنی Pivotal Ventures کی بنیاد رکھی، جو گیٹس فاؤنڈیشن سے ایک الگ ادارہ ہے، جو خواتین اور اقلیتی گروہوں کے لیے مواقع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

دوسری جانب بل گیٹس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں میلنڈا کو جاتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوا، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے فلاحی کاموں میں بہت بڑا اثر ڈالے گی۔

فوربز کے مطابق، مائیکروسافٹ کے بانی 130.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں، جبکہ میلنڈا گیٹس کی دولت 11.3 بلین ڈالر درج ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے 3 مئی 2021ء کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی فورم پر بحری سلامتی اور کنیکٹیویٹی کے تحفظ کا عزم

صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت