مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیز رفتاری سے ترقی کرتی رہی تو گوگل سرچ اور ایمازون جلد ختم ہو جائیں گے اور انکا نام ماضی کا حصہ بن جائے گا۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پہلے ہی مستقبل کی معیشت کو تبدیل کر رہا ہے اور آنے والے وقتوں میں گوگل اور ایمازون کا نام و نشان مٹا دے گا۔
بل گیٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت میں بھی صرف وہی کامیابی حاصل کرے گا جو مصنوعی پرسنل اسسٹنٹ تیار کر سکے گا، جس کے بعد ایمازون اور گوگل کی چھٹی ہو جائے گی۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا ارتقا اسی تیز رفتاری سے جاری رہا تو لوگ ایمازون اور گوگل سرچ کو بھول جائیں گے، اور اگر مستقبل میں نیا اے آئی ٹول متعارف کروایا گیا جو انسان کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے قابل ہوا تو انسانوں کے رویے بھی بدل جائیں گے۔
لوگ اے آئی پر ہی منحصر رہے تو لوگ سیرچ انجن پر دوبارہ استعمال نہیں کریں گے اور کبھی ایمازون کا رخ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس دفتر میں انسانوں کی جگہ لے لیں گے۔
انکے مطابق روبوٹس صنعتی کام کو سستا اور زیادہ موثر انداز سے کر سکیں گے۔
’جس قدر تیزرفتاری سے اے آئی معیاری، درست اور حیران کن تحریر پیش کرتا ہے، یہ مستقبل میں با آسانی لوگوں کو انکی ملازمتوں سے محروم کردے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت میں تخلیقی ترقی آنے والے وقتوں میں وائٹ اینڈ بلیو کالر جابز کے لیے بھی بڑا خطرہ ثابت ہوگی۔