بل گیٹس نئی محبت میں مبتلا ہو گئے

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اب تنہا نہیں رہیں گے، بل گیٹس  طلاق کے دو سال بعد نئی محبت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق 67سالہ بل گیٹس کی نئی محبت اوریکل کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک ہرڈ کی 60سالہ بیوہ پاﺅلا ہرڈ ہیں۔2019ءمیں مارک ہرڈ کی کینسر کے مرض سے موت ہونے کے بعد سے پاﺅلا ہرڈ بھی اکیلی تھیں۔

بل گیٹس اور پاﺅلا ہرڈ کے ایک دوست نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور پوری عمر ایک دوسرے کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ بل گیٹس اور پاﺅلا ہرڈ ایک سال سے تعلق میں ہیں۔ عام لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا تاہم بل گیٹس اور پاﺅلا ہرڈ کے قریبی لوگ ان کے تعلق سے بخوبی آگاہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاﺅلا ہرڈ خود بھی ٹیک ایگزیکٹو رہ چکی ہیں اور اب وہ ایونٹ پلانر اور آرگنائزر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

پاﺅلا ہرڈ کے آنجہانی شوہر نے ٹیک کمپنی این سی آر میں طویل عرصے تک کام کیا۔ اس کے بعد وہ ہیولیٹ پیکرڈ سے وابستہ ہو گئے اور بالآخر 2010ءمیں اوریکل کو جوائن کر لیا۔ 62سال کی عمر میں ان کی موت کے وقت ان کے پاس 50کروڑ ڈالر کی دولت تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں