پنوعاقل میں ڈکیتی کے بعد 7 سالہ بچہ بھی اغوا کرلیا گیا

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے پنوعاقل میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں کامیاب ڈکیتی کے بعد جاتے ہوئے 7  سالہ بچے کو بھی اغوا کرلیا ہے، خدشہ ہے کہ متاثرہ والدین سے بچے کی رہائی کے عوض تاوان طلب کیا جائے گا۔

ایس ایچ او پنوعاقل کے مطابق مہران کالونی کے رہائشی اکرم آرائیں کے گھر میں 4 سے زائد ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد زیورات سمیت لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی۔

ڈکیتی کی واردات کے  بعد ڈاکوؤں جاتے ہوئے اکرم آرائیں کے 7 سالہ بچے کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئےہیں، پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اہل خانہ سے موبائل فونز بھی چھین کر لے گئے ہیں، جن کی لوکیشن معلوم کی جارہی ہے، پولیس پنوعاقل شہر اور نواحی علاقے میں صبح سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے چند روز قبل کندھ کوٹ سے بھی ایک 5 سالہ بچے کو تاوان کی غرض سے اغوا کرلیا تھا، جس کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں نے 50 لاکھ تاوان بھی طلب کیا تھا، تاہم مغوی بچہ تاحال بازیاب نہیں کیا جاسکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp