پنجاب کابینہ نے ہتک عزت قانون 2024 مسودے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے مسودہ کی منظوری دی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
صحافتی تنظیموں، پی بی اے ، سی پی این ای اور سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے رائے طلب کر لی ہے۔
ہتک عزت کا قانون بدھ 15 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان بل پر ایوان سے تجاویز اور ترامیم جمع کروانے کی ہدایت کریں گے۔
آئندہ ہفتے ہتک عزت کا قانون منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قانون کا اطلاق پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی ان جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہوگا جس سے کسی فرد یا ادارے کا تشخص خراب ہو۔
علاوہ ازیں قانون کا اطلاق ان جھوٹی خبروں کے تدارک کے لیے کیا جائے گا جو کسی شخص کی پرائیویسی اور پبلک پوزیشن کو خراب کرنے کے لیے پھیلائی جائیں گئیں۔
ہتک عزت آرڈینس 2002 اس قانون کے اطلاق کے بعد اس سے تبدیل ہو جائے گا۔