ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا، وزیر قانون

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ خفیہ ادارے عدلیہ کے کام میں مداخلت کررہے ہیں، اس وقت ملک کو چیلنجز درپیش ہیں، بحران سے نکلنے کے لیے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 6 ججوں کے خط پر کمیشن اس لیے بنایا تھا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اطلاعات

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس معاملے کو اتنا آگے نہ لے کر جائیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملات خطوط کے ذریعے اجاگر نہیں کرنے چاہیئیں۔ اٹارنی جنرل نے اپنے تاثرات واضح کر دیے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ صرف ان کیمرہ بریفنگ کا کہا گیا تھا، اس تناﺅ کو کم کرنا ہوگا اور تمام اداروں کو اس پر مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر شکایت کی تھی خفیہ اداروں کی جانب سے ان کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے۔

آج ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے عدالتی امور میں مداخلت کی ایک اور شکایت کی ہے، جس میں انہوں الزام عائد کیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں انہیں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے پیچھے ہٹنے کا کہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے خط میں جسٹس بابر ستار نے عدالتی امور میں مبینہ مداخلت کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی جانب سے انہیں آڈیو لیکس کیس میں پیچھے ہٹنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل