عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر ازخود نوٹس، کراچی بار نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر ازخود نوٹس کے حوالے سے کراچی بار نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے درخواست دائر کر دی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ 184/3 کے تحت انکوائری کے لیے اپنا اختیار استعمال کرے اور حکومتی انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس کو فل کورٹ میٹنگز بلانے کی ہدایات جاری کی جائیں، ہائیکورٹس فل کورٹ میٹنگ میں دیگر ججز سے پوچھیں کہ انہیں مداخلت کا سامنا تو نہیں؟ ہائیکورٹس کو کسی بھی مداخلت سے متعلق رولز تیار کرنے کی ہدایات کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اینٹلیجنس ایجسنیز سے متعلق بھی مکینزم تیار کرنے کا کہا جائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی فریق بننے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp