کوئٹہ: معمولی لڑائی جھگڑے پر لڑکوں نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر معمولی لڑائی جھگڑے پر 10 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن جواد طارق نے بتایا ہے کہ سرکی روڈ پر 10 سالہ بچے اسد کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان ہیں جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی شناخت سمیع اللہ، امیر محمد، محمد انس اور غلام الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی جواد طارق نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جواد طارق کے مطابق گلی میں معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران لڑکوں نے اسد نامی بچے پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ملزمان کی شناخت اسی علاقے کے ایک بچے سے کروائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ