4 اجزاء جن کے استعمال سے کھانے کی اشیاء خراب ہونے سے بچ سکتی ہیں

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بازار سے ملنے والی پروسیس یا پیک شدہ کھانے کی اشیاء میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کر کے انہیں کافی عرصہ تک خراب ہونے سے محفوظ بنایا جاتا ہے۔

کچھ اشیا ایسی بھی ہیں جنہیں گھر میں استعمال کر کے کھانے کی اشیاء کو زیادہ عرصہ تک تازہ رکھا جا سکتا ہے۔

نمک

نمک ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس کے استعمال سےاچار کو مہینوں تک تازہ رکھاجا سکتا ہے۔ نمک بنیادی طور پر کھانے کو بیکٹیریا یا خمیر ہونے سے روکنے کا کام کرتا ہے۔

ادرک اور لہسن

ادرک اور لہسن کو اکثر اچار میں شامل کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ اس کو خراب ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ لہسن میں بے پناہ اینٹی وائرل خصوصیات ہیں جو بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔

سرکہ

خمیر شدہ کھانا اپنی طویل شیلف لائف کے لیے جانا جاتا ہے اور زیادہ تر خمیر کھانوں میں سرکہ اہم جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سرکہ میں موجود ایسٹک ایسڈ کھانے کو مزید خراب ہونے سے روکتا ہے۔

چینی

چینی بھی نمک جیسا ہی کام کرتی ہے اور کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔ یہ زیادہ تر گھریلو میٹھے مربے اور نارنگی کے مربہ کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp