اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دی جائے، درخواست گزار کی لاہور ہائیکورٹ سے استدعا

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لے کر فوری پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اشبا کامران کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار اشبا کامران ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہم مغلیہ سلطنت میں نہیں رہتے، 24کروڑ عوام سے زیادتی ہورہی ہے۔

’کل کو کہیں گے ابا جی کو بٹھا دیں، عدالت ملک کی کسٹوڈین ہے‘۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ کس طرح آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے، اور اگر میں نے غلط پٹیشن دائر کی ہے تو میرے خلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا عدالت اسحاٰقق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کا اقدام کالعدم قرار دے۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘