خلا باز سر درد کا شکار ہوتے ہیں یا نہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انسانوں کی طرح خلابازوں کو بھی کبھی سر میں درد ہوتا ہے یا نہیں اس حوالے سے ذہنوں میں سوال تو ضرور آتا ہوگا لیکن اب یہ معمہ بھی حل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’نیورولوجی‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن خلابازوں کو کبھی سر درد کی شکایت نہیں ہوتی وہ 10 دن سے زیادہ خلا میں رہنے کے دوران دردشقیقہ اور سردرد کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مطالعے کے مصنف اور نیدرلینڈز میں لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر وین اوسٹر ہاٹ نے کہا کہ خلائی سفر کے دوران کشش ثقل میں ہونے والی تبدیلیاں دماغ سمیت جسم کے کئی فنکشنز کو متاثر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دماغ میں موجود ویسٹیبلر (vestibular) سسٹم جو توازن اور رُخ کو کنٹرول کرتا ہے اسے زمین پر موصول ہونے والے سگنلز اور اب صفر کشش ثقل میں حاصل ہونے والے سگنلز کے درمیان تصادم کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ خود کو ان حالات میں ڈھالتا ہے۔

یہ سگنلز کا تصادم پہلے ہفتے میں حرکت کی وجہ سے ہونے والی خراب طبیعت کا باعث بنتا ہے جس میں سر درد سب سے زیادہ عام علامت ہے۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ہمارا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ سر درد کا تعلق کھوپڑی کے اندر دباؤ میں اضافے سے بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp