شبانہ اعظمی کے فلم انڈسٹری میں 50 برس مکمل، اداکاری ہنوز جاری

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شبانہ اعظمی نے 50 سال مکمل کر لیےبھارت کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم انڈسٹری میں نصف صدی کا سفر طے کرلیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال کا جشن منانے والی تجربہ کار اداکارہ نے سنہ 1974 میں شیام بینیگل کی فلم ’انکور‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی طوالت پر غور کرنے کی بجائے ہمیشہ جس فلم میں کام کیا بس توجہ اس پر ہی مرکوز رکھی۔

متنوع کردار ادا کرنے والی شبانہ اعظمی اپنے اداکاری کے سفر کو ہنوز جاری رکھنے پر بیحد خوش ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

5 دہائیوں پر محیط شبانہ اعظمی کی سنیما وراثت نے عالمی شہرت حاصل کی۔

نیویارک انڈین فلم فیسٹیول کے آنے والے ایڈیشن میں 2 جون کو ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں دیپا مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی شبانہ کی سنہ 1996 کی فلم ’فائر‘ کی نمائش ہوگی۔

پچھلے 50 سالوں میں شبانہ اعظمی نے اپنے مرکزی دھارے کے کرداروں سے لے کر آج تک فلم انڈسٹری کی حرکیات میں ایک اہم تبدیلی دیکھی ہے اور وہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں کو تسلیم کرتی ہیں۔

اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جدید سہولیات جیسے ایئر کنڈیشنڈ سیٹ یا شاہانہ وینٹی وین کے بغیر ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجوں کے باوجود اس دور نے کاسٹ اور عملے کے درمیان ہم آہنگی کے ایک مضبوط احساس کو فروغ دیا۔

شبانہ اعظمی اپنے شوہر جاوید اختر کے ہمراہ

ان کا کہنا تھا کہ پرانے وقتوں میں لوگ اکثر شوٹنگ کے بعد سیٹ پر ہی ٹھہر جاتے تھے اور فلم سازی کے عمل سے گہرا تعلق استوار رکھتے تھے۔

شبانہ اعظمی اور زینت امان

شبانہ کی اگلی فلم ’بن ٹکی‘ہوگی جس میں وہ ایک اور ویٹرن اداکارہ زینت امان کے ساتھ پورے 41  برس بعد کام کریں گی۔ شبانہ اور زینت نے آخری مرتبہ فلم ’اشانتی‘ میں کام کیا تھا جو سنہ 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل

برطانیہ چین تعلقات: اسٹارمر کی پیش قدمی، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی