اقتدار ان کا حق ہے جن کو عوام نے منتخب کیا، تحفظ آئین تحریک

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت مخالف اتحاد تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 190 ملین کیس میں کچھ ثابت نہیں ہوا، عنقریب ان کے خلاف سائفر کیس بھی ختم ہوجائے گا۔

تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، حامد رضا، لطیف کھوسہ، اسد قیصر اور علامہ ناصر عباس نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سمیت سب سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو کہتے ہیں کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں، کیوں کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیتی۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے تحت بیٹھے لوگ ناجائز تنخواہ لے رہے ہیں، وہ اقتدار چھوڑ دیں، اقتدار ان کا حق ہے جن کو عوام نے منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عنقریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس ختم ہوجائے گا۔

اس موقع پر تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ ان کو 17 مئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملی، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے،اجازت لینے کے بعد جلسہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور