کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد کی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے۔ یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ہمارے بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔

وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے تعریف کی۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں۔ ملاقات میں وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی

28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، منحرف سینیٹرز کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے ملکی خودمختاری قربان کردی، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا