پولیس کے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ جو بھی جدید سہولتیں چاہییں وہ حکومت مہیا کرے گی، پولیس کے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے ان کی وردی بھی پہن رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کا یونیفارم پہن کرآئی، میں آپ میں سے ہی ہوں، کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے آپ کے چہروں پر پاکستانیت نظر آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام پاس آؤٹ ہونے والوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ایلیٹ فورس کے 17ہزار اہلکار بہترین خدمات پیش کررہے ہیں، ایلیٹ فورس کا حصہ ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 70خواتین بھی شامل ہیں، ایلیٹ فورس کے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں پر فخر ہے۔ یہ وردی نہیں خدمت ہے جو قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے حصے میں آتی ہے۔

’بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانون نے 6ماہ کی سخت ٹریننگ کی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp