وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو فوری یقینی بنانے کا حکم

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے فوائد براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو فوری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کرایوں میں فوری کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ہفتہ کے روز مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دیا اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے، ٹرانسپورٹ کرائے اشیائے خورونوش کے نرخوں  پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان بھی طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ پریل اور بلیو لائن ٹرین کے لیے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو پنجاب بھر میں 630 ایکوفرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکو فرینڈلی ڈیزل ہائی برڈ بسیں لائی جا رہی ہیں اس کے علاوہ لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں پائلپٹ پراجیکٹ کے طور پر چلائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!