بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہبازشریف

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کے مشکور ہیں۔

وزیرِاعظم شہبازشریف سے چیئرمین وانگ جائیچینگ (Wang Jaicheng) کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز (MCC Tongsin Resources) کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کے مشکور ہیں۔

وزیرِاعظم نے چینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیا کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے معدنیات نکالنے، ان کی پراسسینگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت اور مشاورتی عمل میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟