پاکستان کے لیے اعزاز، کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم پیش کی جائے گی

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینیمیٹد فلموں کی دنیا میں پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے، پاکستان کی 3 ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’دی کرانیکلزآف عمروعیار‘ پیرس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں آن لائن پیش کی جائے گی۔

انجنیوٹی پروڈکشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت کے مطابق کہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کانز فلم فیسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہو رہا ہے، اس فیسٹیول میں ہماری اینیمیٹڈ فیچرفلم دی کرانیکلز آف عمروعیار پیش کی جائے گی۔

حارث بشارت نے کہا ہے کہ کانز فلم مارکیٹ میں ہماری فلم کی آن لائن موجودگی ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی، یہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشی کا موقع ہے کہ کراچی میں واقع اینیمیشن پروڈکشن ہائوس انجنیوٹی پروڈکشنز نے اپنی ماسٹر پیس تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم دی کرانیکلز عمر وعیار کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔

اینی میٹڈ فلم ’دی کرانیکلزآف عمروعیارکی کہانی افسانوی میں چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کیا گیا ہے، جب وہ حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتاہے، تاہم تصوراتی خیالات کے ساتھ کہانی میں ایک گہرا تھیم بھی ہے جو ہر عمر کے سامعین کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔

فلم کی کہانی میں حقیقی تعلق اور خود غرضی پر قابو پانے کی جستجو ہے، عمر و عیار کا سفر نسل، جنس، طبقے، عمر اور شخصیت کے فرق سے بالا تر بننے کی طاقت کے ثبوت کا اظہار ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینیمیٹڈ فلم ’دی کرانیکلزآف عمروعیار کے علاوہ بھی انجنیوٹی پروڈکشنز ایک اور تھری ڈی اینیمیٹڈ سیریز ’سائنس وائجرز‘ پر بھی کام کر رہا ہے۔

سائنس وائجرز میں ایک متجسس لڑکے کو تاریخ کے عظیم سائنسدانوں سے ملنے کے لیے ٹائم ٹریولنگ مہم جوئی کاآغاز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انجنیوٹی پروڈکشنز نے 2 شاندار ٹو ڈی اینیمیٹڈ سیریز ’ایریا اینڈ دی میجک جنگل‘ اور ’یولکی اینڈ ہیچ‘ سیریز بھی تیار کی ہیں۔ ایریا اینڈ دی میجک جنگل ماحولیاتی آلودگی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہے جبکہ یولکی اینڈ ہیچ میں بچپن کی نشونما پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

حارث بشارت کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فلم کا شاندار انداز اور کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو پسند آئے گی۔ ’ہم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کی صلاحیت کو عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی دستاویزی فلم ’ایز فار ایز دے کین رن‘ کو امریکا میں ٹی وی سکرین کے سالانہ ایوارڈز ایمیز میں ’آؤٹ سٹینڈنگ ڈاکیومنٹری شارٹ‘ کے زمرے میں نامزد کیا تھا۔

’ایز فار ایز دے کین رن کی ڈایریکٹر ایرانی نژاد امریکی فلم میکر تاناز ایشاگہین ہیں جبکہ پاکستانی فلم میکرز نادر صدیقی، زیاد ظفر اور حیا فاطمہ اقبال نے اس فلم کو بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کی فیلڈ پروڈیوسر حیا فاطمہ اقبال ایک بار آسکرز اور دو بار ایمی ایوارڈز جیت چکی ہیں جبکہ سنیماٹوگرافر نادر صدیقی ایک بار پہلے بھی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp