10 بہترین اینیمیٹڈ فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہییں

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینیمیشن میں تخلیق کاروں کو لامحدود تخلیقی صلاحیت فراہم کرنے کی انوکھی صلاحیت ہے۔ کسی بھی چیز جس کا تصور کیا جا سکتا ہے اسے اسکرین پر لایا جا سکتا ہے۔

اینیمیشن نے فلم کی تاریخ میں سب سے زیادہ حیرت انگیز مناظر تخلیق کیے ہیں۔ خوبصورت آرٹ ورک اور غیر معمولی کہانی کے امتزاج کے نتیجے میں اینیمیشن ایک ایسی صنف بن گئی ہے جس سے ہر عمر کے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کے مطابق 10 بہترین اینیمیٹڈ فلمیں یہ ہیں:

 Princess Mononoke (1997)

ہیاؤ میازاکی ایک شاندار کہانی کار ہے جس نے کئی دہائیوں کے دوران کچھ انتہائی خوبصورت متحرک اور پیچیدہ دنیا تخلیق کی ہے۔ Princess Mononoke ان کی بہترین کہانیوں میں سے ایک ہے۔ جب ایک نوجوان دیہاتی کسی خوفناک لعنت کا علاج تلاش کرتا ہے، تو وہ جنگل کے دیوتاؤں اور کان کنی کی لالچی کالونی کے درمیان لڑائی میں الجھ جاتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.3/10

Up (2009)

فلم Up ایک بوڑھے کارل فریڈرکسن کی دل دہلا دینے والی کہانی ہے جو اپنی مرحومہ اہلیہ ایلی سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے جنوبی امریکی جنگل میں سفر شروع کرتا ہے۔ رسل، ایک انتہائی پرجوش نوجوان، اور ڈگ، بات کرنے والا کتا، کہانی کے اہم کردار ہیں جو اپنا سفر کارل کے گھر پر شروع کرتے ہیں اور سینکڑوں غباروں سے جڑی سواری میں اڑان بھرتے ہیں۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.3/10

Toy Story (1995)

Toy Story ایک معروف پکسر فلم جس نے اینیمیشن کی دنیا میں انقلاب بپا کردیا تھا۔ مرکزی کردار ووڈی ہے، جو ایک چرواہے کی گڑیا ہے جو اینڈی کا پسندیدہ کھلونا بننا پسند کرتی ہے۔ ایک نئے آنے والے اداکار، ووڈی کی حیثیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہوتا ہے جو ان دونوں کو ان کے گھر سے دور لے جاتا ہے۔

1995 میں ریلیز ہونے والی ٹوائے اسٹوری ایک لازوال کلاسک ہے جسے کئی نسلوں نے پسند کیا ہے اور اب بھی اعلیٰ ری پلے ویلیو کے ساتھ پکسر کی سب سے بڑی اینیمیٹڈ فلموں میں سے ایک ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.3/10

WALL-E (2008)

WALL-E ایک ڈسٹوپیئن مستقبل پر مبنی فلم ہے جہاں زمین بڑے پیمانے پر کچرے کا ڈھیر بن چکی ہے اور اس کوڑے دان کو صاف کرنے کا مشن وال۔ای کے سر ہے۔ اس ویرانی میں واحد فعال روبوٹ ہونے کے ناتے، وال-ای ایک تنہا وجود ہے جب تک کہ اسے بیرونی خلا سے ایک قدیم روبوٹ ’ای وی‘ کا سامنا نہیں ہوتا ہے جس کے ساتھ وہ محبت کرنے لگتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.4/10

Coco (2017)

فلم Coco ایک نوجوان موسیقار میگوئل کے گرد گھومتی ہے جو موسیقی کے علاوہ کچھ نہیں چاہتا، لیکن خاندان کی جانب سے موسیقی پر آبائی پابندی انہیں اپنی صلاحیتی چھپانے پر مجبور کرتی ہے۔ میگوئل جو اپنی جبلت کے تحت موسیقار بننے کے لیے بے چین ہے، ایک روز خود کو اپنے مرحوم پردادا ارنیسٹو ڈی لا کروز، کی متحرک اور ہنگامہ خیز سرزمین میں پاتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.4/10

Your Name (2016)

فلم Your Name میں دکھایا گیا ہے کہ ٹوکیو میں ہائی اسکول کی طالبعلم تاکی اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی مٹشوا ایک دوسرے سے عجیب پراسرار قوت سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں اپنے طرز زندگی سے ناخوش ہیں اور تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.4/10

Spider-Man: Into the Spider-Verse (2018)

 فلم Spider-Man: Into the Spider-Verse مائیلز مورالس کی اسپائیڈر مین کے کردار میں پہلی بار اسکرین پر نظر آنے کا ڈرامائی پریمیئر ہے۔ جس میں انہیں مکڑی کے لوگوں سے بھری دنیا میں اپنی نئی طاقتوں کا احساس ہوتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.4/10

Grave of the Fireflies (1988)

Grave of the Fireflies ایسی شاندار اینیمیٹڈ فلم ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ اینیمیشن صرف بچوں کے لیے نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے آخری مہینوں کے دوران جاپان میں دو بہن بھائیوں، سیتا اور سیٹوکو کی کہانی ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.5/10

The Lion King (1994)

ڈزنی کی The Lion King اب تک کی سب سے بڑی اینیمیٹڈ فلموں میں سے ایک ہے۔ دی لائن کنگ شیکسپیئر کی ہیملٹ پر مبنی ہے۔ یہ ایک بچے، سمبا کی کہانی ہے، جو اپنے والد، مفاسا کی طرح ایک طاقتور بادشاہ بننے کے لیے بے چین ہے، تاہم اس کے برے چچا اسکار خود تخت نشین ہونا چاہتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.5/10

Spirited Away (2001)

فلم Spirited Away اپنے حیرت انگیز آرٹ ورک اور عمدہ انداز میں پیش کردہ مناظر کے لئے مشہور ہے جو ناظرین کو حیرت انگیز دنیا میں لے جاتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک 10 سالہ بچی چیہیرو اور اس کے والدین کے گرد گھومتی ہے جب وہ پراسرار قوتوں کے باعث ماں اور باپ کو کھو دیتی ہے پھر ان کی تلاش کے لیے اسے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے؟ فلم جو حیرت انگیز تصورات اور متعدد دلچسپ کرداروں سے بھری ہوئی ہے۔

آئی ایم ڈی بی اسکور: 8.6/10

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp