حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ پر وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی سندھ و وفاقی حساس ادارے نے خفیہ معلومات پر نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگٹڈ کاروائی کرکے کالعدم تحریک تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے امریکن ساختہ دستی بم بر آمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے، دوران تفتیش ملزم نے جنوبی وزیرستان میں متعدد دہشت گردی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان