لکی مروت: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا وانڈہ ظریف والا تا شیخ بدین پہاڑی سلسلوں میں مشترکہ آپریشن، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کے زخمی دہشتگردوں کی گرفتار کرلیے گئے۔

[

لکی مروت پولیس اور سیکیورٹی فورسز  کی جانب سے 2 روز قبل لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سلسلے وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

یہ آپریشن 36 گھنٹوں تک جاری رہا ،آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 3  زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی دہشتگردوں کو گرفتار کر کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے ہلاک دہشت گرد، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے ۔ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیمTTP  سے ہے، جنکی شناخت کی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں