ریفریجریٹر کو دیوار سے کتنا قریب رکھنا چاہیے؟

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے جدید دور میں ریفریجریٹر تقریباً ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے،اور یہ تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتاہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے ریفریجریٹر کو دیوار کے قریب رکھنے سے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ریفریجریٹر میں موجود کنڈینسر کوائلز کا مقصد ریفریجریٹر کی باہر سے گرمی کو ختم کرنا ہوتا ہے تا کہ اندرونی حصہ ٹھنڈا رہے۔

ایسے ریفریجریٹر بھی موجود ہیں جن میں ریفریجریٹر کوائلز ریفریجریٹر کے نچلےحصے میں منتقل کر دی گئی ہیں۔لیکن ریفریجریٹرز کی دونوں قسمیں اب بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔

دونوں قسم کے ریفریجریٹر کوائلز کو کچن یا گھر میں موجود دوسرے آلات اور دیوار کے درمیان فاصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوائلز کا کام ریفریجریٹر کی حرارت کو ختم کرنا ہوتا ہے اور اس کے لئے ریفریجریٹرز کو خشک دیواروں کے سامنے رکھ دینا ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔

ریفریجریٹر کو اگر آپ دیوار کے سامنے رکھ رہے ہیں تو اس دیوار اور ریفریجریٹر کے درمیان کافی فاصلہ ہونا چاہیے، تاکہ ریفریجریٹر سے نکلنے والی حرارت دیواروں پر نہ پڑے اور کنڈینسر کوائلز اپنا کام موثر طریقے سے انجام دے سکیں۔

ریفریجریٹر اور دیوار کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟

ریفریجریٹر اور دیوار کے درمیان کم سے کم 2انچ کا فاصلہ ہونا ضروری ہے۔

اگر آپ کے پاس ایسا ریفریجریٹر ہے جس کی کنڈینسر کوائلز عقب میں موجود ہیں تو آپ کو اپنے ریفریجریٹر کو حرارت سے بچانے کے لئے 2انچ فاصلے کی ضرورت ہے اور اگر کوائلز فریج کے نچلے حصے میں موجود ہیں تو ایک انچ کا فاصلہ کافی ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ریفریجریٹر موثر طریقے سے کام کرے، جلنے سے بچے اور طویل عرصہ تک چلے تو اسے ایسی جگہ رکھیں جہاں اس کے ارد گرد سے ہوا کا گزر ہو سکے۔

اگر آپ کا ریفریجریٹر دیوار کے بہت قریب پڑا ہے تو وہ زیادہ گرم اور خراب ہو سکتا ہے۔

ریفریجریٹر کے حوالے سے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے آپ کا یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسے دیوار سے صحیح فاصلے پر کیسے رکھا جائے؟

ریفریجریٹر کے کمپریسر کے لیے ہوا کا گردش کرنا ضروری ہے، جو آپ کے ریفریجریٹر کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

اگر ریفریجریٹر ایسی جگہ پڑا ہو جہاں سے ہوا کا گزر کم ہوتا ہے تو کمپریسر زیادہ گرم ہو جائے گا اور کام کرنا بند کر دے گا، اسی وجہ سے یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے ریفریجریٹر میں موجود کھانے جلد خراب ہو جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا