وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے فوائد براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو فوری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کرایوں میں فوری کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
ہفتہ کے روز مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دیا اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے، ٹرانسپورٹ کرائے اشیائے خورونوش کے نرخوں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان بھی طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ پریل اور بلیو لائن ٹرین کے لیے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کیا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو پنجاب بھر میں 630 ایکوفرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکو فرینڈلی ڈیزل ہائی برڈ بسیں لائی جا رہی ہیں اس کے علاوہ لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں پائلپٹ پراجیکٹ کے طور پر چلائی جائیں گی۔