کرغزستان: کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفیر حسن علی ضیغم

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرے ہوئے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے اور خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر پاکستانی سفارت خانے نے طلبا کے لیے ایمرجنسی نمبر بھی فراہم کر دیے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کرغزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت، کرغزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

وزیراعظم کی تاکید کی ہے طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔ وزیرِ اعظم نے سفارتخانے کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت بھی کی۔ کہا کہ جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے، ان کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

طلبا ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا پر تشدد کے معاملے پر بشکیک شہر کے محکمہ داخلی امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو ہونے والی لڑائی میں ہلاکت کی اطلاع جھوٹی ہے۔

کرغز میڈیا کے مطابق بشکیک کے سربراہ داخلی امور کا کہنا تھا کہ بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیر ملکی طلبا میں لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں جھگڑے میں ملوث 3 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 مئی کے واقعے کے خلاف 17 مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مقامی طلبا نے احتجاج کیا اور جھگڑے میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ حراست میں لیے گئے غیر ملکیوں نے معافی بھی مانگی تاہم مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کردیا اور مزید لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے کے پرتشدد ہونے کے خطرے کے پیش نظر پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، بعد ازاں وفاقی پولیس کے سربراہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

گورنر سندھ اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا اظہار تشویش

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا (کے پی) بیرسٹر محمد علی سیف نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبا پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے، کرغز حکومت طلبا پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جانا انتہائی تشویشناک ہے، پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلبا کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کی خبریں تشویشناک ہیں۔ کرغزستان میں قریباً 10 ہزار کے قریب پاکستانی طلبا زیرتعلیم ہیں، مقامی لوگوں سے جھگڑے کے نتیجے میں وہاں پاکستان طلبا و طالبات پر حملے ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ وہاں 3 پاکستانی طلبا شہید ہوچکے ہیں، حکومت پاکستان کرغزستان حکومت سے فوری رابطہ کرے۔

حالات معمول پر آنے تک طلبا گھروں پر رہیں، پاکستانی سفیر

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک طلبا گھروں پر رہیں۔

اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلبا کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹویوٹا کا پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیاں یورپی ممالک کو برآمد کرنے کا اعلان

مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید 6 الیکشن ٹربیونلز تشکیل دیدیے

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کی خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

وفاقی وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ، پاکستان کے لیے دعاؤں کی درخواست

ویڈیو

ڈیجیٹل ڈرائیونگ سینٹر جہاں پر سمولیٹر کے ذریعے خواتین کو ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے

وفاقی اور پنجاب حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک اشارہ نہیں ملا، رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے لیے عید قربان پر پشاوری چیل کا خصوصی تحفہ

کالم / تجزیہ

’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘

کیا سرجری کی ضرورت صرف کرکٹ ٹیم کو ہے؟

پاک بھارت میچ کا آنکھوں دیکھا حال!