عہد نبویؐ کا کنواں اور اس کی فضلیت

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ اسلامی آثار کی سرزمین ہے، یہاں ہر طرف کہیں نہ کہیں آپ کو تاریخ جگمگاتی نظر آئے گی۔

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی معاصر تاریخ کے  کنوؤں کا تذکرہ عربی اشعار میں ملتا ہے، جنہیں 7 کنویں گردانا جاتا ہے۔ جبکہ بعض مؤرخین نے مدینہ منورہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ان کنوؤں  کی تعداد 22  گنوائی ہے۔

’بئرغرس‘

ان کنوؤں میں سے ایک کنواں ’بئرغرس‘ ہے، یہ مسجد قبا سے 1.5 کلومیٹر اور حرم نبویؐ سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں پر پاکستانی و دیگر اقوام کے لوگ جوق در جوق آتے ہیں اور اس کے پانی سے سیراب ہوتے ہیں۔

اس کنویں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب  میں وصال  کر جاؤں تو مجھے میرے کنویں بئرغرس کے 7 مشکیزوں سے غسل دینا۔

سعودی عرب اپنے وژن 2030 کے مطابق تاریخی مساجد وآثار کو ضرروی انتظامات کیساتھ زائرین و معتمرین اور حجاج کے لیے کھول رہا ہے، جسے زائرین کی طرف سے مستحسن نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp