پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے لئے بہت اہم رہا ہے: نواف بن سعید المالکی، سعودی سفیر

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک سے تاریخی، مذہبی تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے لئے بہت اہم رہا ہے۔

پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی پاکستان اور سعودی عرب کے 70 سالہ تعلقات کی خوشی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔  سعودی سفارتخانے نے دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات پر مبنی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلموں کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس کی تقریب تقسیم انعامات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ان مقابلوں کا انعقاد ہمارے میڈیا اتاشی کی جنب سے کیا گیا، سعودی عرب اسلامی ممالک سے تاریخی، مذہبی تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور پاکستان کا شمار قریبی تعلقات والے ممالک میں ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تزویراتی تعلقات کی عکاس ہے۔ سعودی عرب ہمارا ایک ایسا بھائی جو ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ مقابلہ ہمارے نوجوانوں کے سعودی عرب سے جذباتی لگاؤ کا عکاس ہے۔ گزشتہ برس اپریل میں وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کی مقدس سرزمین کے دورے کی سعادت حاصل ہوئی جہاں سعودی ولی عہد مجمد بن سلمان کی مہمان نوازی سے ایک لمحے کو بھی محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی دوسرے گھر میں ہوں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی سفارتخانہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان قریبی رابطے موجود ہیں اوراس مقابلے کو قومی براڈ کاسٹ کے تناظر میں دکھایا جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس مقابلے میں شریک مختصر دستاویزی فلموں اور رپورٹس کو قومی ٹی وی پر نشر کریں گے۔ پاکستان کی ایک دیرپا فلم میکنگ اور براڈ کاسٹ پالیسی ہے ۔ پاکستان میں فلم میکنگ پر اس وقت صفر ٹیکس عائد ہے اور دونوں ممالک اپنے مواد (کانٹینٹ) کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں ویڈیوجرنلزم کے تصور کو لے کر آگے بڑھنا ہو گا اور دونوں ممالک میں فلم میکنگ کی شراکت داری میں اضافہ کی ضرورت ہے اس لئے ہم اس شعبہ میں مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ہماری نئی نسل ہی ہماری دوستی کی اس بنیاد کو لے کر آگے چلے گی۔

سعودی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی ڈاکٹر نائف ایم العتیبی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے گورنر جنرل غلام محمد نے مارچ 1953 میں مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور ہم نے دستاویزی فلموں کے مقابلے کے لئے اس موقع کا انتخاب کیا کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کو 70 سال ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر مقابلے میں شریک 114 دستاویزی فلموں میں سے دس کو انعامات دئیے گئے۔ مقابلے میں پہلا انعام ناصرہ حسین نے حاصل کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے انعامات تقسیم کیے۔

انھوں نے مقابلے میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں برادر ملکوں کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہوں۔
اس موقع پر انعامات پانے والے افراد بہت خوش اور پرجوش نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے