این اے 148 ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 83 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی 83 ہزار 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

حلقے میں حکمران اتحاد کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور میں مقابلہ ہوا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تمام 275 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ ’پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 83 ہزار 250 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 51 ہزار 572 ووٹ حاصل کیے‘۔

یاد رہے کہ یہ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp