سیاحت کا فروغ: خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ چترال کے سیاحتی مقامات سے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز ہوگا اور اس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر بھی یہ سروس شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس استعمال کرنے کے اپنے چارجز ہوں گے، اس حوالے سے ایوی ایشن والوں سے بات کرکے کرایہ مختص کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے تک چترال میں ہیلی کاپٹر سروس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ گلیات، مانسہرہ، ناران اور کاغان میں بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp