پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 2300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 250400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے بعد 214678 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 196788 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2439 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔