بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ویڈیو لنک سے پیشی کامعاملہ، خیبر پختونخوا حکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی، درخواست نیب ترامیم کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید کوثر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو اسٹریم کی جاتی ہیں، نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت لائیو اسٹریم نہیں کی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کیس کی لائیو اسٹریمنگ نہ ہونا امتیازی سلوک ہے، لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے نیب ترامیم کیس میں گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، لیکن کیس کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ نہیں کی گئی۔