تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، تاریخ سامنے آگئی

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے درخواست دے دی۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو این او سی کے لیے درخواست دیدی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود اچکزئی ہیں جبکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت 6 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

اس سے قبل 19 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کررکھا ہے۔

تحریک انصاف سمیت اس اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کا الزام ہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے جس میں ادارے ملوث تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp