ملک کے مختلف علاقوں میں پھلوں کا بادشاہ آم پک کر تیار ہوچکا ہے تاہم اس حوالے سے ملکہ یعنی چیری بھی پیچھے نہیں وہ بھی بن ٹھن کر وطن عزیزکی جنت نظیر وادی گلگت کے باغات میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
گلگت بلتستان میں پھلوں کی ملکہ چیری کا سیزن آچکا ہے۔ چیری غذائیت سے بھر پور میٹھا پھل ہے جسےہر کوئی پسند کرتا ہے۔
یہاں کی چیری نہ صرف پاکستان کے دیگر شہروں بلکہ بیرون ملک بھی بھیجی جاتی ہے۔
گلگت بلتستان کی زمین چیری کے لیے زرخیز ہے اور یہاں تقریباً ہر گھر میں ہی چیری کے درخت ہوتے ہیں۔
یہ چیری چین بھی برامد کی جاتی ہے اور اس کے سیزن میں یہاں کے لوگ اسے اگا کر معقول پیسے کمالیتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں دیسی چیری اور فرانسیسی چیری سمیت کئی اقسام اگتی ہیں۔
چیری کا سیزن اس کی کاشت سے وابستہ تمام کاشت کاروں کے لیے بھی خوشی و خوشحالی کا باعث ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان کی چیری اپنے ذائقے کے لحاظ سے بہت مشہور ہے اور بیحد پسند کی جاتی ہے۔