بجلی غائب اور بھاری بل حاضر: سندھ اسمبلی اجلاس کا درجہ حرارت بلند، حکومت و اپوزیشن یک زبان

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبے میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ پر منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس میں درجہ حرارت بلند رہا۔ وزرا و حکومتی پارٹی کے علاوہ اپوزیشن اراکین پاور سپلائی کمپنیوں پر خوب برسے اور ان کے دفاتر کی بجلی ہی منقطع کرکے افسران و عملے کو سبق سکھانے کی تجاویز رکھی گئیں۔

اجلاس میں  صوبائی وزیر سعید غنی نے ترغیب دی کہ کے الیکٹرک کے دفاتر میں گھس کر ان کی بجلی بند کردی جائے تاکہ انہيں احساس ہو۔ تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی گنڈاسا اٹھانے سے گریز کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ عملے یا افسران پر کوئی تشدد یا ان کے خلاف گالم گلوچ نہ کی جائے بلکہ صرف 10,12 گھنٹوں کے لیے ان کی بتی گل کرنے پر ہی اکتفا کیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ آج بھی کراچی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف بجلی چوروں کو سزا دینے کے بجائے سب کی بجلی بند کردینا ظالمانہ طریقہ کار ہے اور کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا ایک نظام نافذ کر دیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزير اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ٹرانسفارمر ہی نہیں ہیں، کے الیکٹرک، سیپکو اور حیسکو پاکستان کے نااہل ترین ادارے بن گئے ہیں اور 20 یونٹ استعمال کرو تو 200 یونٹ کا بل بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور کمپنیاں من پسند بل بھیجنے کی غنڈہ گردی نہ کریں کیوں کہ بل ادا نہ کرنے کی سزا بل دینے والوں کو نہیں دی جاسکتی۔

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ہیر سہو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی