بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں کے نئے ڈائریکٹرز تعینات

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجلی کی 8تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردیں، نئے ڈائریکٹرز کی تقرریوں کا مقصد ڈسکوز کی فروخت کے منصوبوں کی فوری منظوری دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ڈائریکٹر کو 3 ڈسکوز کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ڈسکوز کی فروخت کی فوری منظوری کے لیے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔

بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں سے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کو پہلے مرحلے میں، جبکہ لیسکو، میپکو اور ہیزیکو کو دوسرے مرحلے میں نجکاری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسی طرح سیپکو، حیسکو اور پیسکو کو نجی شعبے کو طویل مدتی رعایتی معاہدے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے ٹیسکو اور کیسکو کو ان کی مخصوص شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال حکومتی کنٹرول میں ہی رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے